راولپنڈی، 5کلو گرام سے زائد منشیات بیرون ملک سمگل کرنے پر بابرخان کو 9سال قید بامشقت اور 90ہزار روپے جرمانہ کی سزا

پیر 17 جون 2019 23:09

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) انسداد منشیات راولپنڈی کی خصو صی عدالت کے جج سردار محمد اکرم خان نے ائیرپورٹ سے 5کلو گرام سے زائد منشیات بیرون ملک سمگل کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزم کوجرم ثابت ہونے 9سال قید بامشقت اور 90ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے عدم ادائیگی جرمانہ مجرم کو مزید 9 ماہ قید بھگتنا ہوگی بابر خان کے خلاف اینٹی نارکوٹکس فورس نے مقدمہ درج کیا تھا جس میں اس پر 5 کلو 205گرام آئس بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا تھا۔