Live Updates

جس ملک کا وزیراعظم اپنی ہی قومی کرکٹ ٹیم کے مورال کو انہیں ریلو کٹا کہہ کر ڈائون کردے تو پھرٹیم کس طرح سے پرفارم کر سکتی ہے،محمد اشرف بھٹی

پیر 17 جون 2019 23:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ جس ملک کا وزیراعظم اپنی ہی قومی کرکٹ ٹیم کے مورال کو انہیں ریلو کٹا کہہ کر ڈائون کردے تو پھر اس ملک کی ٹیم کس طرح سے پرفارم کر سکتی ہے چیئرمین پی سی بی کو بھی وزیراعظم نے لگایا ہے اور زاکر خان تو ویسے ہی ان کے عزیز ہیں کیا قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی ذمے داری براہ راست وزیراعظم پر عائد نہیں ہوتی ہے یہ وہ سوالات ہیں جن کے جوابات قوم وزیراعظم سے لینا چاہتی ہے اور خود پی ٹی آئی کے ایک ورکر نے بھی وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کرکٹ بورڈ میں کرپشن کا نوٹس لیں اور اپنی ذمے داریوں پر اپنے لئے کوئی سزا بھی تجویز کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے چیئرمین پی سی بی کی منتخب کردہ ٹیم نے کرکٹ کے میدان میں پاکستان کو اپنی نا اہل کپتانی اور ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست سے ددچار کیا ہے، عوام قومی کرکٹ کے کپتان اور حکومتی کپتان جس کو وزیراعظم کہتے ہیں ان دونوں کپتانوں کا محاصبہ کرنے کے لئے تیار رہیں سلیکٹڈ اور نالائق وزیر اعظم عمران نیازی نے ہر شعبے کا بیڑة غرق کردیا ہے ان کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے پچھلے 10 ماہ میں گیس، بجلی، پٹرول اور گھریلو صارفین کی ہر چیز اور میڈیسن چارسو گنا مہنگی ہوگئی،جعلی حکمرانوں کو یہ بتانا چاہیے کہ ہم نے عوام سے روٹی اور روزگار چھین لیا ہے،حکمرانوں سے ملکی معیشت بہتر اور مہنگائی کنٹرول نہیں ہو رہی،غریب کیلئے ایک وقت کی روٹی مشکل ہو چکی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات