Live Updates

کسی کا پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیا جائے گا، عمران خان

اپوزیشن میں جوچورڈاکو ہیں ان کو تقریر نہیں کرنے دینی، دنیا میں کہیں بھی پروڈکشن آردڑ پر تقریریں نہیں کی جاتیں، اپوزیشن سے ضمانت لو کہ میری تقریر کے دوران خاموش رہیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی اجلاس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 17 جون 2019 20:28

کسی کا پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیا جائے گا، عمران خان
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 جون 2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی کا پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیا جائے گا، اپوزیشن میں جوچورڈاکو ہیں ان کو تقریر نہیں کرنے دینی، دنیا میں کہیں بھی پروڈکشن آردڑ پر تقریریں نہیں کی جاتیں، اپوزیشن سے ضمانت لو کہ میری تقریر کے دوران خاموش رہیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی اجلاس ہوا۔

وزیراعظم نے اجلاس میں کہا کہ پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کریں گے۔ جس پر حکومتی رکن ثنا اللہ مستی خیل نے اعتراض کیا۔ مستی خیل نے کہا وزیر اعظم صاحب ہاتھ جوڑتا ہوں بجٹ منظور کرانا ہے احتجاج نہ کریں۔ جس پر وزیر اعظم نے کہا ثناء اللہ تمہیں نہیں پتا یہ مجرم ہیں ہمیں ان کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔ پروڈکشن آرڈر دیا تو اپوزیشن ارکان شور کریں گے جھوٹ بولیں گے۔

(جاری ہے)

اس لیے کسی کا پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیا جائے گا۔ اپوزیشن میں جو چورڈاکو ہیں ان کو تقریر نہیں کرنے دینی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا میں کہیں مجرم پروڈکشن آرڈر پرایوان میں آ کر تقریریں نہیں کرتے پھریں۔ وزیر اعظم نے پارلیمانی ارکان سے کہا اپوزیشن سے ضمانت لو وہ خاموش رہ کر مجھے تقریر کرنے دیں۔ مستی خیل کے اعتراض پر وزیر اعظم نے جواب دیا میں اکیلا آیا تھا۔

میرے ساتھ کوئی رہے نہ رہے میں لڑوں گا۔ اس موقع پر نصر اللہ دریشک نے وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔ ایم کیو ایم کے اسامہ قادری نے کہا ہم نے بھی ایک شخص کو بہت تعریفیں کر کے چڑھایا ہوا تھا۔ لیکن آج وہ شخص باہر بیٹھا ہوا ہے۔ جس پر وزیراعظم نے کہا کہ تو کیا میں بھی ملک چھوڑ جاؤں گا ؟ وزیر اعظم نے کہا یہ نہ ہوآپ اپوزیشن ارکان کے ساتھ کیفے ٹیریا میں بیٹھ کر چائے پیتے رہیں۔ لیکن حکومتی اتحادیوں نے کہا وہ وزیر اعظم کی حمایت جاری رکھیں گے۔ رکن اسمبلی شکورشاد نے شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کے خلاف پوسٹر بھی وزیر اعظم کو دکھایا۔ وزیر اعظم عمران خان پوسٹر دیکھ کر مسکرائے اور رکن کو سراہا۔ عمران خان نے کہا یہ نظریاتی جنگ ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات