مصر کے سابق صدر محمد مرسی کمرہ عدالت میں پیشی کے دوران انتقال کر گئے

مصر کے سابق سربراہ کمرہ عدالت میں بے ہوش ہوگئے جس کے بعد ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی ان کی موت واقع ہوگئی

muhammad ali محمد علی پیر 17 جون 2019 21:19

مصر کے سابق صدر محمد مرسی کمرہ عدالت میں پیشی کے دوران انتقال کر گئے
قاہرہ (اردوپووائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17جون2019) مصر کے سابق صدر محمد مرسی کمرہ عدالت میں پیشی کے دوران انتقال کر گئے، مصر کے سابق سربراہ کمرہ عدالت میں بے ہوش ہوگئے جس کے بعد ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی ان کی موت واقع ہوگئی۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق مصر کے سابق صدر محمد مرسی انتقال کر گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مصر کے سابق صدر محمد مرسی پر قطر کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام کے کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سماعت کے ختم ہونے کے بعد کمرہ عدالت میں موجود محمد مرسی وہاں بے ہوش ہو کر گر پڑے۔ بے ہوش ہو جانے کے بعد محمد مرسی کو فوری ہسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی، تاہم ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی ان کا انتقال ہو چکا تھا۔ محمد مرسی انقلاب مصر کے بعد 2012 سے 2013 تک مصر کے صدر رہے تھے۔ اس کے بعد محمد مرسی کو فوجی بغاوت کے نتیجے میں اقتدار سے برطرف کرکے جیل میں قید کر دیا گیا تھا۔ محمد مرسی پر مختلف مقدمات چلائے جا رہے تھے، اور اب ایک مقدمے کی سماعت کے دوران ان کا انتقال ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :