Live Updates

ہر منتخب نمائندے کو اقتدار سے نکالنے سے پہلے اس پر جاسوسی اور عدلیہ کی توہین کا الزام لگایا جاتا ہے، مریم نواز کا مصری صدر کی وفات پر ردِعمل

تاریخ اور نسلیں اسی طرح آپ کو یاد رکھتی ہیں اور خراجِ تحسین پیش کرتی ہیں، دراصل یہی آپ کی جیت ہے، نائب صدر مسلم لیگ ن

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 17 جون 2019 22:27

ہر منتخب نمائندے کو اقتدار سے نکالنے سے پہلے اس پر جاسوسی اور عدلیہ ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17جون2019) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مصری صدر کی وفات پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر منتخب نمائندے کو اقتدار سے نکالنے سے پہلے اس پر جاسوسی اور عدلیہ کی توہین کا الزام لگایا جاتا ہے۔ مریم نواز شریف نے مصری صدر محمد مرسی کی وفات ہر ٹویٹر پیغام میں ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر منتخب نمائندے کو اقتدار سے نکالنے سے پہلے اس پر جاسوسی اور عدلیہ کی توہین کا الزام لگایا جاتا ہے ، ان پر ملکی راز لیک کرنے کا الزام لگایا جاتا ہے لیکن تاریخ اور نسلیں اسی طرح آپ کو یاد رکھتی ہیں اور خراجِ تحسین پیش کرتی ہیں، دراصل یہی آپ کی جیت ہے۔

انہوں نے محمد مرسی کے لیے اگلے جہان میں سکون کی دعا بھی دی۔
 واضح رہے کہ آج مصر کے سابق صدر محمد مرسی کمرہعدالت میں پیشی کے دوران انتقال کر گئے، مصر کے سابق سربراہ کمرہ عدالت میں بے ہوش ہوگئے جس کے بعد ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی ان کی موت واقع ہوگئی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق مصر کے سابق صدر محمد مرسی انتقال کر گئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ مصر کے سابق صدر محمد مرسی پر قطر کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے ختم ہونے کے بعد کمرہ عدالت میں موجود محمد مرسی وہاں بے ہوش ہو کر گر پڑے۔ بے ہوش ہو جانے کے بعد محمد مرسی کو فوری ہسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی، تاہم ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی ان کا انتقال ہو چکا تھا۔ محمد مرسی انقلاب مصر کے بعد 2012 سے 2013 تک مصر کے صدر رہے تھے۔ اس کے بعد محمد مرسی کو فوجی بغاوت کے نتیجے میں اقتدار سے برطرف کرکے جیل میں قید کر دیا گیا تھا۔ محمد مرسی پر مختلف مقدمات چلائے جا رہے تھے، اور اب ایک مقدمے کی سماعت کے دوران ان کا انتقال ہوگیا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات