پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے بھارت سے بدلہ لینے کا اعلان کر دیا

میں 12جولائی کو بھارتی باکسر نیرج گویات کو ہرا کر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ہار کا بدلہ لوں گا، باکسر عامر خان

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 17 جون 2019 22:57

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے بھارت سے بدلہ لینے کا اعلان ..
لندن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17جون2019) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں شکست پر بھارت سے بدلہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ عامر خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں اعلان کیا ہے کہ وہ 12جولائی کو سعودی عرب میں ہونے والے باکسنگ کے میچ میں بھارتی باکسر نیرج گویات کو شکست دے کر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ہار کا بدلہ لیں گے۔

 
عامر خان نے اس سے پہلے ایک تویٹ میں کہا تھا کہ میں پاکستانکرکٹ ٹیم کی مدد کرنا چاہوں گا۔ عامر خان نے کہا کہ کھلاڑیوں کو فٹ اور مضبوط رہنے کے لیے مشورہ دینا چاہوں گا اور انہیں یہ بھی بتاﺅں گا کہ فوڈ، ڈائٹ اور ٹریننگ میں ڈسپلن کیسے رہا جاتا ہے۔ باکسر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں ٹیلنٹ ہے مگر کھلاڑیوں اسٹیمنا اور کنڈیشن پر توجہ کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اب انہوں نے ایک برا اعلان کیا ہے کہ وہ 12جولائی کو سعودی عرب میں ہونے والے باکسنگ کے میچ میں بھارتی باکسر نیرج گویات کو شکست دے کر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ہار کا بدلہ لیں گے۔ یاد رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ءکے 22ویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 89رنز سے شکست دیدی ہے ۔ بھارت کے 337رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز ٹیم کو عمدہ آغاز نہ دے سکے اور امام الحق 7رنز بنا کر شنکر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوئے ،دوسری وکٹ پر بابر اعظم اور فخر زمان نے 104 رنز کی شراکت قائم کی،اس دوران پاکستانی اوپنر نے اس دوران اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

337 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں117 کے سکور پر بابر اعظم 48 رنز بناکر کلدیپ یادیو کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔126 کے سکور پر اوپنر فخر زمان 62رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے، ان کی وکٹ بھی کلدیپ یادیو کے حصے میں آئی۔129کے سکور پر 26ویں اوورز میں پانڈیا نے لگاتار دو گیندوں پر محمد حفیظ اور شعیب ملک جیسے سینئر بیٹسمینوں کی وکٹیں اپنے نام کرلیں۔عماد وسیم اور کپتان سرفراز احمد نے انڈر پریشر ٹیم کا سکور آگے بڑھانے کی کوشش کی، کپتان سرفراز احمد اس موقع پر شدید دباﺅمیں نظر آئے اور 30 گیندوں پر صرف 12 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے۔ بارش رکنے پر پاکستان کو جیت کےلئے ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت302رنز کا ہدف ملا تاہم سرفراز الیون مقررہ 40اوور ز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 212رنز بنا سکی ۔