u بدمعاشی ، غنڈہ گردی ہوتو ہم آگے کی چیز ہیں ، فیصل واڈا

پیر 17 جون 2019 23:15

u بدمعاشی ، غنڈہ گردی ہوتو ہم آگے کی چیز ہیں ، فیصل واڈا
پ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہاہے کہ بدمعاشی ، دھونس اور غنڈہ گردی ہوتو ہم آگے کی چیز ہیں ، جمہوریت دوپارٹیوں کی سیاست کا نام نہیں ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ ملک کو تباہ کرنے کا حساب اپوزیشن نے دیناہے ، کرپشن ، چوری ، ڈاکے پر ہمارا موقف واضح ہے ، سمجھوتہ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ چوری بدمعاشی کرکے یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں فرق پڑے گا تو یہ غلط فہمی ہے ،بدمعاشی ، دھونس اور غنڈہ گردی ہوتو ہم آگے کی چیز ہیں ، جمہوریت دوپارٹیوں کی سیاست کا نام نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چوری ڈاکہ ڈالتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ چور اورڈاکو نہ بولو۔