سالگرہ کے کیک پر موم بتیاں بجھانا کتنا خطرناک ہے؟

Ameen Akbar امین اکبر پیر 17 جون 2019 23:49

سالگرہ کے کیک پر موم بتیاں بجھانا کتنا خطرناک ہے؟

سالگرہ کےکیک پر جلتی ہوئی موم بتیاں آنکھوں کو بہت بھلی لگتی ہیں۔ تاہم محققین کا کہنا ہے کہ انہیں کیک پر  بجھانے کے ذیلی اثرات کچھ زیادہ اچھے نہیں۔
جرنل آف فوڈ ریسرچ میں شائع ہونےو الی ایک تحقیق میں  بتایا گیا ہے کہ  سالگرہ کے موقع پر موم بتیاں بجھانے سے کیک پر بیکٹریا کی تعداد  میں 1400 فیصد تک اضافہ ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)


تحقیق سے پتا  چلا ہے کہ موم بتی بجھانے کے لیے پھونک مارنے سے انسانی منہ کے جراثیم کیک کی سطح پر پہنچ جاتے  ہیں۔


اس تحقیق کی تلخیص میں بتایا گیا ہے کہ  پھونک  مارنے والے شخص کے  جراثیم کیک سے  دوسرے  لوگوں کےجسم میں منتقل ہو جاتے ہیں۔
تاہم کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ  ایسا کرنے سے صحت کو خطرات لاحق نہیں ہوتے۔ اُن کا کہنا ہے کہ اگر ایک لاکھ بار پھونک مار کر موم بتی بجھائی جائے تو اس بات کے کافی کم امکانات ہیں کہ دوسرے لوگ کچھ حد تک بیمار ہونگے۔