بنگلے کے لیے 9100 ڈالر ادا کرنے والے نے حقیقت میں لان کی ایک فٹ کی پٹی خریدی تھی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 17 جون 2019 23:49

بنگلے کے لیے  9100 ڈالر ادا کرنے والے  نے حقیقت میں لان کی ایک فٹ  کی پٹی ..

جنوبی فلوریڈ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص   نے آن لائن نیلا می میں9100 ڈالر کی بولی دےکر بنگلا خریدا تاہم  اُن کی خوشی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی۔ انہوں نے حقیقت میں 30 سینٹی میٹر چوڑی لان کی ایک پٹی خریدی تھی، جس کی مالیت 50 ڈالر ہوگی۔
کرویل ہولنیس  اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے دیکھا کہ انٹرنیٹ پر نیلامی میں سپرنگ لیک  کمیونٹی  کے بنگلے کے لیے دی جانے والی اُن کی 9100 ڈالر کی بولی کو فاتح قرار دیا گیا ہے۔

تاہم کرویل کی خوشی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی۔جلد ہی انہیں اندازہ ہو گیا کہ انہیں تو ایک لان میں 1 فٹ چوڑی پٹی بیچی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس پٹی کی مالیت 50 ڈالر ہوگی جس کےلیےکرویل نے 9100 ڈالر ادا کیےہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ کاؤنٹی کی ٹیکس ویب سائٹ اور  بولی کی سائٹ پر واضح طور پر لکھا ہے کہ اس زمین کی کوئی عمارتی قدر  نہیں ہے۔کرویل نے اسے دھوکہ دہی قرار دیا ہے۔


کرویل کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی ویب سائٹ پر تصویروں میں بنگلا بھی تھا، وہ یہی سمجھے کہ وہ بنگلا خرید رہے ہیں۔
اب چونکہ ویب سائٹ پر درج تھا کہ  اس جگہ کی کوئی عمارتی قدر نہیں ہے، اس لیے ماہرین کا کہنا ہے کہ کرویل اس بارے میں کچھ نہیں کر سکتے۔ بدقسمتی سے ملک میں ایسے قوانین بھی نہیں، جو انہیں اُن کی رقم واپس دلا سکیں۔

بنگلے کے لیے  9100 ڈالر ادا کرنے والے  نے حقیقت میں لان کی ایک فٹ  کی پٹی ..

متعلقہ عنوان :