Live Updates

لٹیرے حکومت پر دبائو ڈالنے کے لئے جمہوریت کے نعرے لگا رہے ہیں ، فیصل واوڈا

منگل 18 جون 2019 01:35

لٹیرے حکومت پر دبائو ڈالنے کے لئے جمہوریت کے نعرے لگا رہے ہیں ، فیصل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ قومی دولت لوٹنے والے حکومت پر دبائو ڈالنے کے لئے جمہوریت کے نعرے لگا رہے ہیں تاکہ وہ اپنی کرپشن کو بچاسکیں تاہم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لٹیروں ، ڈاکوئوں اور بدعنوانی عناصر سے سمجھوتے کی کوئی پالیسی نہیں ہے ۔ انہوں نے پیر کو نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات بڑی مضحکہ خیز ہے کہ کہ لٹیرے جمہوریت کے بارے میں بات کر رہے ہیں جبکہ انہیں ذہن میں رکھنا چاہیئے کہ جمہوریت عوام کو بیدردی سے لوٹنا نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرنے کا نام ہے ۔

انہون نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ (ن )کی رہنما مریم صفدر نے گذشتہ روز کی اپنی ملاقات میں اتفاق کیا کہ 2019-20 کا مالیاتی بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ دونوں اپنے اپنے والد کو بدعنوانی کے مقدمات سے بچانے کے لئے مذموم سیاست اپنارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت اور مسلم لیگ (ن) نے بہت بڑا قرضہ لے کر اپنے دور حکومت کے دوران بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی اور قوی معیشت کو کمزور کیا جس کے اب وہ جوابدہ ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم عوام کی خدمت کرنے کے لئے اقتدار میں آئے ہیں ۔فیصل واوڈا نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، حکومت حزب اختلاف کو احتجاج کے لئے سہولت فراہم کرے گی۔ایک سوال کے جواب میں، انہوں نے یقین دلایا کہ مالی بجٹ پارلیمان سے منظور ہوجائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات