Live Updates

حکومت معیشت کی بحالی کیلئے بھر پرپور طریقے سے سرگرم عمل ہے،ملک اسد کھوکھر

منگل 18 جون 2019 02:05

لاہور۔17 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) چیئرمین وزیر اعلی ٰ پنجاب شکایت سیل و رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی ملک اسد کھوکھر نے کہا ہے کہ کہا کہ ملکی معیشت کو ہرممکن طریقے سے سنبھالا دے کر معاملات کی درستگی کیلئے موجودہ حکومت سرگرم عمل ہے۔عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا۔ہماری تمام تر پالیسیاں ملک و قوم کے مفادات کے تحفظ سے متعلق ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق غریب لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور کام کیا جارہا ہے۔سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر سونے والوں کیلئے بہترین پناہ گاہوں کا قیام غریب عوام کے حقوق کی بحالی اور سہولیات کی فراہمی پر مبنی تاریخ ساز اقدام ہے۔ہیلتھ کارڈز کا اجرا بھی نادار لوگوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کا بہترین ذریعہ ہے - انہوں نے کہا کہ کرپشن سے پاک پاکستان ہماری منزل ہے اور وزیراعظم کی قیادت میں ملک کو کرپشن سے پاک کرکے دم لیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات