Live Updates

تھپڑ پبلک میں مارا، معافی بھی ٹی وی پر آکر مانگیں

معروف صحافی نے فواد چوہدری سے ٹی وی پر آکر سمیع ابراہیم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 18 جون 2019 11:37

تھپڑ پبلک میں مارا، معافی بھی ٹی وی پر آکر مانگیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 جون 2019ء) : معروف صحافی سعید قاضی نے فواد چوہدری کے سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارے جانے کے واقعے پر اظہار افسوس کیا اور اس واقعے کی مذمت بھی کی۔سعید قاضی کا کہنا تھا کہ ہم وزیر اعظم عمران خان کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے سمیع ابراہیم سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے اس واقعے پر اظہار افسوس کیا۔جس سے شاید سمیع ابراہیم کا غم کچھ کم ہوا ہو۔

تاہم فواد چوہدری کا یہ رویہ ناقابل برداشت ہے۔فواد چوہدری نے نے سیاست کا غلط استعمال کیا اور انہوں نے جب تک سمیع ابراہیم سے معافی نہ مانگی ہم اس پروگرام میں روزانہ اس موضوع پر بات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری نے باتوں باتوں میں سمیع ابراہیم سے معافی مانگی جو کہ نہ ہونے کے برابر ہے۔جب فواد چوہدری نے پبلک میں لوگوں کو تھپڑ مارا تو معافی بھی ٹی وی پر آکر مانگیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر نے فواد چوہدری سے سوال کیا کہ سمیع ابراہیم کے معاملے پر کیا کہیں گے؟ سوشل میڈیا پر مہم چل رہی ہے۔ جس پر فواد چوہدری نے کہا کہ یہ کوئی انوپم کھیر یا دلیپ کُمار والا تھپڑ تھوڑی ہے جس پر مہم چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے میرے سامنے سمیع ابراہیم کو فون نہیں کیا۔ البتہ میں سمیع ابراہیم کو بھی معاف کردوں گا کوئی ایشو نہیں ہے۔

خیال رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل وزیراعظم عمران خان نے بھی صحافی سمیع ابراہیم سے ٹیلی فونک گفتگو کی تھی۔ گفتگو کے دوران وزیراعظم عمران خان نےفیصل آباد میں سمیع ابراہیم کے ساتھ پیش آئے واقعہ پر اظہارِ افسوس کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کسی ایسے انفرادی فعل کی حوصلہ افزائی نہیں کرتی جس میں دانستہ یا غیر دانستہ طور پر کسی کی عزت نفس مجروح ہو۔ حکومت اور میڈیا جمہوری عمل کے دو لازم و ملزوم جزو ہیں۔ نقطہ نظر کے اختلاف کو ذاتی اختلاف کی حد تک لے کر جانا کسی صورت مناسب نہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات