فلم ’’باجی‘‘ کے نئے گانے ’’گینسٹر گڑیا‘‘ کا پوسٹر جاری

منگل 18 جون 2019 12:47

فلم ’’باجی‘‘ کے نئے گانے ’’گینسٹر گڑیا‘‘ کا پوسٹر جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) پاکستانی فلم ’’باجی‘‘ کے نئے گانے’’گینسٹر گڑیا‘‘ کا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق میرا جی کی فلم ’’باجی ‘‘ کے نئے گانے’’گینسٹر گڑیا‘‘کا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے ،جس میں گناے کی ریلیز کی تاریخ اور ایک لڑکی جس کا چہرہ واضح دکھائی نہیں دے رہا چھلانگ لگاتی دکھائی دے رہی ہے۔ گانا آج ریلیز کیا جائے گا۔ فلم کی کاسٹ میں میرا جی، آمنہ الیاس، عثمان خالد بٹ، علی کاظمی اور محسن عباس شامل ہیں۔ فلم28جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :