آئی جی پنجاب نے سرگودھا ریجن کے علاقہ قائدآبادمیںچار افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا‘رپورٹ طلب

ڈی پی او خوشاب کو ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت

منگل 18 جون 2019 13:39

آئی جی پنجاب نے سرگودھا ریجن کے علاقہ قائدآبادمیںچار افراد کے قتل ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2019ء) آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے سرگودھا ریجن کے علاقہ قائدآباد کے گاوں گجنیال شمالی میں درخت کاٹنے پر لڑائی کی رنجش پر فائرنگ میں چار افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور واقعہ کی رپورٹ طلب کر کے ڈی پی او خوشاب کو ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت۔

زرائع کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے سرگودھا ریجن کے علاقہ گنجیال شمالی ڈیرہ ٹھیٹھیہ میں درخت کاٹنے کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او خوشاب سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کر لی جو ڈی پی او خوشاب نے ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب کو پیش کردی ہے۔

(جاری ہے)

ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ صبع سویرے گنجیال شمالی ڈیرہ ٹھیٹھیہ علاقہ تھانہ قائدآباد میں درخت کی کٹائی پرفریقین ثنا ئ اللہ اور حبیب الرحمن کے درمیان لڑائی ہوئی جس میں فریقین نے ڈنڈوں، سوٹوں اور آتشی اسلح کا استعمال کیا جس کے نتیجہ میں مدعی فریق کے 03افراد موقع پر جاں بحق ہو گے جبکہ فریق دوئم کا ایک شخص بعد میں ہسپتال میں جاں بحق ہو گیا۔

آئی جی پنجاب نے ڈی پی او خوشاب کو ہدایت کی ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق بلاتاخیر اور سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے جس پر عمل در آمد کرتے ہوئے ڈی پی او خوشاب نے ملزمان کی گرفتاری کے لییSPانویسٹی گیشن، SDPOمٹھہ ٹوانہ، SHOمٹھہ ٹوانہ SHO قائدآباد اور تفتیشی افسرانسپکٹر غلام شبیر پر مشتمل ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے۔ مقامی پولیس قانونی کاروائی میں مصروف عمل ہے۔