علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملتوی امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا، میٹرک ،ْ ایف ای/ایف ایس سی کے 3 جون کے پیپرز اب 12 جولائی اور4 جون کے پیپرز کا امتحان اب 28 جون کو ہوگا

منگل 18 جون 2019 13:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران(3 اور 4 جون) کو ملتوی کئے گئے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق میٹرک ،ْ ایف ای/ایف ایس سی کے 3 جون کو منعقد ہونے والے پیپرز اب 12 جولائی کو منعقد ہوں گے۔ اسی طرح 4 جون کو منعقد ہونے والے پیپرز اب 28 جون کو منعقد ہوں گے۔

(جاری ہے)

اے ڈی ای/اے ڈی سی/بی ایڈ (نیو اسکیم) بی ای/بی بی ای/پی جی ڈی/بی ایس/ایم ای/ایم ایس سی/ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے 3 جون کو منعقد ہونے والے پیپرز کی نئی تاریخ 12 جولائی جبکہ 4 جون والے پیپرز کی نئی تاریخ 15 جولائی مقرر کی گئی ہے۔ ان پیپرز کے امتحانی مراکز اور وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ پہلے سے جاری رول نمبر سلپس امتحان میں شرکت کیلئے قابل قبول ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :