Live Updates

عبد الرزاق دائود سے ایرانی وفد کی ملاقات ،دوطرفہ تجارت کو بڑھانے پر گفتگو

پاکستان کے ساتھ بھی مشترکہ مارکیٹ کا قیام چاہتے ہیں، اگلے ماہ ایران کے وزیر تجارت پاکستان کا دورہ کرینگے ، ایرانی حکام دوطرفہ تجارت کو بڑھانے کے لئے نان ٹیرف بیرئیرز کو ہٹانا ہوگا ،2006 میں ہونے والے ترجیحاتی تجارتی معاہدے سے زیادہ فائدہ نہیں اٹھایا، رزاق دائود

منگل 18 جون 2019 14:00

عبد الرزاق دائود سے ایرانی وفد کی ملاقات ،دوطرفہ تجارت کو بڑھانے پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2019ء) ایران نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بھی مشترکہ مارکیٹ کا قیام چاہتے ہیں، اگلے ماہ ایران کے وزیر تجارت پاکستان کا دورہ کریں گے۔ منگل کو ایران کے پارلیمانی دوستانہ گروپ کے وفد نے احمد امیر عبادی کی زیر قیادت مشیر تجارت عبدالرزاق دائود سے ملاقات کی ۔ مشیر تجارت نے کہاکہ وفد کو وزارت تجارت آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں ، ملاقات میں دوطرفہ تجارت کو بڑھانے پر بات چیت کی گئی ۔

عبد الرزا ق دائود نے کہاکہ دوطرفہ تجارت کو بڑھانے کے لئے نان ٹیرف بیرئیرز کو ہٹانا ہوگا ۔رزاق داود نے کہاکہ 2006 میں ہونے والے ترجیحاتی تجارتی معاہدے سے زیادہ فائدہ نہیں اٹھایا ۔مشیر تجارت نے کہاکہ ترجیحاتی تجارتی معاہدے سے دونوں ممالک کو فائدہ اٹھانا چاہیے ۔

(جاری ہے)

رزاق دائود نے کہاکہ حالیہ دورہ ایران اچھا رہا ،ایرانی وزیر تجارت معاشی تعاون کو فروغ دینے پر اچھی بات چیت ہوئی ۔

احمد امیر عبادی نے کہاکہ خطے میں معاشی استحکام کیلئے پاکستان ایران کو مل کر کام کرنا چا ہیے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ ایران اور سپریم لیڈر سے ملاقات بہت بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔احمد امیر عبادی نے کہاکہ جلد از جلد باہمی رضامندی سے بارٹر ٹریڈ کے لئے لائحہ عمل طے کرنا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ عراق کے ساتھ بارڈر پر مشترکہ مارکیٹ کا اچھا تجربہ رہا ہے ،ہم پاکستان کے ساتھ بھی مشترکہ مارکیٹ کا قیام چاہتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اگلے ماہ ایران کے وزیر تجارت پاکستان کا دورہ کریں گے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات