فہد مصطفٰی نے فیصل قریشی کو اپنا پسندیدہ اداکار قرار دے دیا

منگل 18 جون 2019 14:28

فہد مصطفٰی نے فیصل قریشی کو اپنا پسندیدہ اداکار قرار دے دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) پاکستانی اداکار فہد مصطفٰی نے فیصل قریشی کو اپنا پسندیدہ اداکار قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق فہد مصطفٰی نے حال ہی میں شائستہ لودھی کے یوٹیوب چینل میں انٹرویو دیتے ہوئے فیصل قریشی کو اپنا پسندیدہ اداکار قرار دے دیا، انہوں نیکہاکہ فیصل قریشی میرے بھائیوں کی طرح ہیں اور میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا بلکہ میں ان کے کپڑے تک پہن لیتا ہوں، مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت بارے سوال کے جواب میںانہوں نے کہا کہ مجھے مارننگ شوز پسند نہیں ہیںلیکن اگر فیصل قریشی مجھے شو میں آنے کی دعوت دیتے ہیں تو میں ان کو انکار نہیں کروں گا۔