میری اور فیملی کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میچ سے دو دن قبل کی ہے، شعیب ملک

منگل 18 جون 2019 14:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ میرے اور میری فیملی کے بارے میں جو ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے وہ میچ سے ایک رات قبل کی نہیں بلکہ دو دن قبل کی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو گیارہ بجے رات کے بعد ٹیم کے ہوٹل سے باہر رہنے پر پابندی عائد کررکھی ہے جبکہ سوشل میڈیا میں گردش کرنے والی ویڈیو اور تصویر میں، ثانیہ مرزا، شعیب ملک کے ساتھ امام الحق، وہاب ریاض رات گئے شیشہ بار میں دوستوں کے ساتھ نظر آرہے تھے جبکہ اس حوالے سے ثانیہ مرزا نے ٹویٹ کیا تھا کہ وہ اپنے بیٹے اور خاوند کے ساتھ ڈنر کیلئے گئی تھیں، نجی مصروفیات کی ویڈیو بنانا غلط ہے۔

اس بارے میں آل راؤنڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ جو ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہوئی ہے وہ 15 جون کی نہیں بلکہ 13جون کی ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ ہمیشہ ملک کی خدمت کی ہے اور مجھے دکھ کے ساتھ وضاحت پیش کرنا پڑی ہے کرکٹرز کی نجی زندگی اور فیملیز کا احترام کیا جانا چاہیی جبکہ اس بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بھی اپنا موقف دے چکا ہے کہ مذکورہ ویڈیو میچ سے 48گھنٹے پہلے کی ہے اور کھلاڑیوں نے کسی قسم کے ڈسپلن کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔