شہری کی اراضی پر سکول کی تعمیر کرنے پر محکمہ سکولزکوچوبیس گھنٹوں میں معاوضے کی ادائیگی کاحکم

اگر معاوضہ نہ دیا گیا تو سکول کی عمارت شہری کے حوالے کر دی جائے گی‘ عدالت

منگل 18 جون 2019 14:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے شہری کی اراضی پر قبضہ کر کے سرکاری سکول کی تعمیر کیخلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے محکمہ سکولزایجوکیشن کوچوبیس گھنٹوں میں شہری کو معاوضہ کی ادائیگی کاحکم دیدیا جبکہ عدالت نے کہا ہے کہ اگر معاوضہ نہ دیا گیا تو سکول کی عمارت شہری کے حوالے کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار گزار نے موقف اپنایا کہ سابق ایم پی اے شہباز احمد کی ایماء پر شہری کی 55مرلہ اراضی محکمہ سکول ایجوکیشن نے ہتھیا لی جبکہ محکمہ سکولز ایجوکیشن نے اراضی کا معاوضہ ادا نہیں کیا اورسرکاری سکول تعمیر کر دیا۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کی ملکیت جاننے کے لئے خط لکھا ہے،سابق ایم پی اے کے کہنے پرسکول تعمیرکیا گیا ۔عدالت نے مزید سماعت آج تک ملتوی کر دی۔