چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے گورننگ بورڈ کا اجلاس کل ہوگا

منگل 18 جون 2019 14:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین احسان مانی نے کل بروز ( بدھ ) کو گورننگ بورڈ کا اجلاس میں طلب کرلیا ،گورننگ بورڈ کے اجلاس میں قومی ٹیم کی ورلڈکپ میں کارکردگی سمیت اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ اجلاس میں سرکلرز کے ذریعے طے پانے والے امورز کی منظوری لی جائے گی۔پی سی بی میں اختیارات کی منتقلی کے حوالے سے آئینی ترامیم سمیت نئے ڈومیسٹک نظام پر بریفنگ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، قومی ٹیم کی پر فارمنس باقاعدہ ایجنڈے کا حصہ نہیں تاہم انفرادی طور پر کسی ممبر کی جانب سے اس پر بات ضرور ہوسکتی ہے۔

عدالتی احکامات کی روشنی میں باغی رکن شاہ دوست کو بھی لاہور میں ہونیو الے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں طلب کیا گیا ہے، کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے شاہ دوست نے اجلاس میں تصدیق کردی ہے، ان کی جانب سے وسیم خان کی تقرری سمیت دیگر ایشوز پر سخت موقف اپنائے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ اجلاس میں بغاوت کرنے والے اراکین کبیر احمد خان، شاہ ریز عبداللہ روکھڑی اور ایاز بٹ بورڈ سے اپنے رویے کی معذرت کرچکے ہیں تاہم شاہ دوست اور پی سی بی کے درمیان پڑنے والا میچ جاری ہے۔

ایم ڈی وسیم خان بھی اجلاس میں شرکت کے لیے انگلینڈ سے لاہور پہنچ رہے ہیں، اجلاس کے بعداحسان مانی انگلینڈ روانہ ہوجائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان مانی آئی سی سی کی دعوت پر یہ میچز دیکھنے جارہے ہیں جس کے بعد وہ 15 جون سے آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔