مظفرآباد‘ سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے احتجاج کا دوسرا روز ملازمین نے اپنے مطالبات کے لیے مثالی اتحاد کا مظاہرہ

منگل 18 جون 2019 14:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2019ء) سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے احتجاج کا دوسرا روز ملازمین نے اپنے مطالبات کے لیے مثالی اتحاد کا مظاہرہ کیا۔ دفاتر کی مکمل تالہ بندی اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یاسین اظہار یکجہتی کیلئے پنڈال میں پہنچ گئے۔ مطالبات جائز قرار۔ پسند و ناپسند کیلئے اسمبلی فورم پر آواز اٹھائوں گا۔

سیکرٹری مالیات ملازمین کے جذبات سے کھیلنا چھوڑ دیں اور دوہرا معیار پسند و ناپسند کی پالیسی ترک کر دیں۔ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے کہیں جگہ نہ ملے گی۔ 7 ارب روپے کی بندر بانٹ کا حساب سیکرٹری مالیات کو دینا ہو گا۔ صدر محمد شریف اعوان، چوہدری جاوید، اصغر خان، شبیر عباسی، ملک اشفاق، سردار زاہد، طارق چغتائی، خالد راٹھور، راجہ ضیغم فاروق اور دیگر کا احتجاجی مظاہرہ سے خطاب۔

(جاری ہے)

ملازمین کے حقوق کیلئے ہر قربانی دیں گے۔ جب تک تسلیم شدہ مطالبات کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوتا اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا۔ ہمارا احتجاج پرامن ہے اور انتظامیہ ہمارے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔ اس کے شکر گزار ہیں۔ 5 بار احتجاج موخر کیا لیکن سیکرٹری مالیات کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔ تنگ آکر اپنے حقوق کیلئے احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں۔ ملازمین اتحاد رکھیں۔ حقوق لے کر رہیں گی#

متعلقہ عنوان :