Live Updates

اب تمہارا گھیراؤ ہوگا انشاءاللہ ! مریم نواز

سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریاں، اسمبلی کو کنٹینربنانا، ریاستی دہشتگردی کو ہوا دینے والا صرف نالائق اعظم نہیں فاشسٹ اعظم بھی ہے،جب تمہیں پتہ تھا تنقید برداشت نہیں کر سکتے تو کیوں چور دروازے سے آئے؟ نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 18 جون 2019 15:53

اب تمہارا گھیراؤ ہوگا انشاءاللہ ! مریم نواز
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 جون 2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اب تمہارا گھیراؤ ہوگا انشاءاللہ !، اعلیٰ سیاسی قیادت، پارٹی کارکنان کی گرفتاریاں، اسمبلی کو کنٹینر میں بدل دینا، ریاستی دہشت گردی کو ہوا دینے والا صرف نالائق اعظم نہیں بلکہ فاشسٹ اعظم بھی ہے،جب تمہیں پتہ تھا تنقید برداشت نہیں کر سکتے تو کیوں چور دروازے سے آئے؟ نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جو جماعت 5 سسل لگاتار دن رات منتخب حکومت پر حملے کرتی رہی، جس کے سپورٹرز نے سوشل میڈیا پر 5 سال طوفان بدتمیزی مچائے رکھا، اس جماعت سے آج تنقید برداشت نہیں ہو رہی؟
انہوں نے کہا کہ وکلاء کی ذمہ داری لگا دی گئی ہے مگر مسلم لیگ ن کو بطور جماعت کارکنان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے کہا کہ سپریم کورٹ کے معزز ترین جج کے خلاف سوشل میڈیا پر بغیر کسی ثبوت کے کردار کشی کی بدترین مہم چلانے پر ایف آئی اے حرکت میں آئے گا یا نہیں ؟ یہ مہم خود حکومت کی جانب سے چلائی گئی ہے۔ شرمناک ! مریم نواز نے کہا کہ اعلیٰ سیاسی قیادت سے لے کر پارٹی کارکنوں تک کی گرفتاریاں اور اسمبلی کو کنٹینر میں بدل دینا، انتقام اور ریاستی دہشت گردی کو ہوا دینا، یہ نالائق اعظم نہیں بلکہ فاشسٹ اعظم بھی ہے۔

جب تمہیں پتہ تھا کہ تم تنقید برداشت نہیں کر سکتے تو کیوں چور دروازے سے آئے؟ اب تمھارا گھیراو ہو گا انشاءاللہ !
دوسری جانب اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے پیپلزپارٹی کے رہنماء خورشید شاہ نے ملاقات کی، ملاقات میں خواجہ آصف، رانا ثناء اللہ ، ایاز صادق اور دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

دونوں جانب سے آصف زرداری ، خواجہ سعد رفیق ودیگر اسیران کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔شہبازشریف نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر رکن اسمبلی کا استحقاق ہوتا ہے۔پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر عمران خان کا بیان قابل مذمت ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں ایک سوال پر کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے سے معاملات زیرغور آئیں گے۔ جب حکومت کا فیصلہ ہوگا توبجٹ بھی پاس ہوجائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات