ْفلم ’’چھلاوہ‘‘،’’رانگ نمبر 2 ‘‘اور پنجابی فلم ’’شریکے دی اگ‘‘ شائقین کی توجہ کا مرکز نہ بن سکیں

منگل جون 16:25

ْفلم ’’چھلاوہ‘‘،’’رانگ نمبر 2 ‘‘اور پنجابی فلم ’’شریکے دی اگ‘‘ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) عیدالفطر پر نمائش کے لیے لالی وڈ کی پیش کردہ فلمیں’’چھلاوہ‘‘،’’رانگ نمبر 2 ‘‘اور پنجابی فلم ’’شریکے دی اگ‘‘ شائقین کی توجہ کا مرکز نہ بن سکیں۔

(جاری ہے)

جدید سینما مالکان کا کہنا ہے کہ آئندہ 2ماہ تک کسی نئی اور اچھی فلم کے آنے کا امکان نہیں جس سے ہمیں بھاری خسارہ ہو تا ہے،سینما مالکان کا کہنا ہے کہ فلم ساز زیادہ اور اچھی فلمیں بنائیں جو نہ صرف پاکستان میں دیکھی جائیں بلکہ ان کو پوری دنیا میں نمائش کے لیے پیش کیا جاسکے اور ہم نقصان سے بچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :