بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے 9 کلیات کے مختلف شعبہ جات کے پروگراموں میں آن لائن داخلے جاری

منگل 18 جون 2019 16:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے 9 کلیات کے مختلف شعبہ جات کے 100 سے زائد پروگراموں میں آن لائن داخلے جاری ہیں جبکہ 3 جون سے شروع ہونے والی اسلامی یونیورسٹی کی داخلہ مہم میں اب تک 40 ہزار سے زائد طلباء و طالبات آن لائن داخلہ فارم جمع کرا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ ایڈمیشن کے مطابق آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 21 جون 2019ء ہے اور طلباء و طالبات سوشل سائنسز، مینجمنٹ سائنسز، بیسک اینڈ اپلائیڈ سائنسز، بین الاقوامی ادارہ براے اسلامی معاشیات، عربی، اصول الدین، زبان و ادب اور انجیئنرنگ و ٹیکنالوجی کے مختلف شعبہ جات کے بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلہ بھیج سکتے ہیں۔

جاری داخلہ مہم کے حوالہ سے شعبہ ایڈ میشن کا کہنا تھا کہ آئندہ سمسٹر کیلئے آنے والے داخلہ فارموں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ سمسٹر فال میں طلباء و طالبات کی دلچسپی گذشتہ سال کے مقابلہ میں دوگنی ہے۔ آن لائن ایڈمیشن کیلئے داخلہ فارم اور تفصیلات جامعہ کی ویب سائٹ http://admission.iiu.edu.pk/programes پر دستیاب ہیں جبکہ طلباء 051-9019567 اور طالبات 051-9019327 پر کال کرکے بھی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :