جرمنی بدر کیے گئے مزید افغان شہری کابل پہنچ گئے

منگل 18 جون 2019 16:48

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) جرمنی بدر کیے جانے والے افغان شہریوں کا ایک اور گروپ منگل کی صبح کابل پہنچ گیا۔ حکام نے ہوائی اڈے کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اس جہاز میں گیارہ ایسے افغان شہری سوار تھے، جن کی جرمنی میں سیاسی پناہ کی درخواستیں مسترد ہو چکی تھیں۔

(جاری ہے)

دسمبر 2016ء کے بعد سے جرمنی سے افغان باشندوں کی یہ 25ویں اجتماعی ملک بدری تھی۔ جرمنی سے افغان شہریوں کا واپس بھیجا جانا ایک متنازعہ موضوع بھی ہے۔ ناقدین کے مطابق افغانستان کے حالات ابھی کافی حد تک غیرمستحکم ہیں اور وہاں تواتر سے دہشت گردانہ حملے ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :