جرمنی، فرانس اور اسپین ایک نیا یورپی جنگی طیارہ بنائیں گے

منگل 18 جون 2019 16:48

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) جرمنی، فرانس اور اسپین اشتراک کار سے ایک نیا یورپی جنگی طیارہ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اس سلسلے میں تینوں ممالک کے وزرائے دفاع کے درمیان ایک معاہدے پر پیرس کے قریب ہوا بازی کے ایک میلے انٹرنیشنل ایئر شو میں شرکت کے دوران دستخط ہو گئے ہیں۔ اس جنگی طیارے کو فیوچر کمبیٹ ایئر سسٹم یعنی (ایف سی اے ایس) کا نام دیا گیا ہے۔ 2040ء تک یہ جرمنی کے ٹورناڈو اور یورو فائٹرز کے ساتھ ساتھ فرانس کے رافیل جہازوں کی جگہ لے لے گا۔ اس منصوبے پر اخراجات کا تخمینہ ایک سو ارب یورو لگایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :