دنیا بھر کو پاکستان کی خوبصورتی دکھانے والی پولش لڑکی نے پاکستان چھوڑ دیا

ایوزوبیک نے پاکستان میں قیام کے دوران چاروں صوبوں کا دورہ کر کہ دنیا کو پیغام دیا کہ ' پاکستان پرامن ملک ہے' ،پاکستان کے منفرد کلچر سے بھی دنیا کو روشناس کرایا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 18 جون 2019 16:40

دنیا بھر کو پاکستان کی خوبصورتی دکھانے والی پولش لڑکی نے پاکستان چھوڑ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 جون 2019ء) پی آئی اے جہاز پر رقص کرنے والی پولش لڑکی نے پاکستان چھوڑ دیا۔ایوازوبیک نے سیاحت کے شوق کی وجہ سے دنیا کو پاکستان کے حسین مقامات دکھائے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے یوم آزادی پر پاکستانی پرچم پہن کر پی آئی اے کے جہاز پر 'کی کی چیلنج' پر رقص کرنے والی پولینڈ کی شہری بے ایو زوبیک پاکستان سے چلی گئی۔

وہ بنیادی طور پر پولینڈ اور انگلینڈ کی شہری ہیں تاہم وہ ایک گلوبل سٹیزن ہیں اور مختلف ملکوں میں گھومتی رہتی ہیں پاکستان کی سیاحت کے دوران انہوں نے پاکستانی پرچم کے ساتھ رقص کیا تھا۔ایوازوبیک نے اپنے نئے سفر کے لیے پاکستان کو چھوڑ دیا ہے انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ وہ ایک نئے سفر کی شروعات کرنے جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

بعض اطلاعات کے مطابق ایواز زو بیک شام میں ہیں۔

پاکستان میں قیام کے دوران ایوا زوبیک نے پاکستان کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور پاکستان کے منفرد کلچر سے دنیا بھر کو روشناس کرایا۔ ایوا زوبیک نے کہا تھا کہ پاکستان سے دلی محبت ہے، پاکستان آنے کا اصل مقصد سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان میں ٹریول شو منعقد کر نا چاہتی ہوں، جس کا مقصد پوری دنیاکے لوگوں کوپاکستا ن کے متعلق مثبت پیغام دیناہے. پاکستان آنے کا اصل مقصد یہاں کی سیاحت کو فروغ دینا ہے اور بیرونی ممالک کے سیاحو ں کی پاکستان سے متعلق منفی سوچ کو مثبت سوچ میں تبدیل کرناہے۔

پاکستان دنیا کا خوبصور ت ملک ہے، ہنزہ، سکردو، گلگت، ناران اور کاغان جیسے خوبصورت مقامات پر گئی ہوں۔ ایوا زو بیک نے کہا کہ ان کے ساتھ سوشل میڈیا کی ایک بڑی ٹیم ہے جو پاکستان کے مختلف مقامات کی ویڈیوز، تصاویر بنا کر دنیاکو بتانے کی کوشش کرتے ہیں کہ کس طرح آپ پاکستا ن آسکتے ہیں اور یہاں کے خوبصورت مقامات کی سیر کر سکتے ہیں۔خیال رہے ایوزوبیک نے پاکستان سے محبت کرنے کی کئی وجوہات بتا دیں۔

اس ویڈیو میں ایوا زوبک نے پاکستان کا مثبت پہلو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔ دنیا سے پاکستان کا تعارف کراتے ہوئے ایوا زوبک کہتی ہیں کہ پاکستانی جگاڑ میں بہت ماہر ہوتے ہیں اور جگاڑ کو میں انگریزی زبان میں بیان نہیں کر سکتی لیکن اس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستانی محدود وسائل میں کسی بھی مسئلے کا حل نکالنا جانتے ہیں۔ مجھے پاکستانیوں کی یہ بات بہت پسند ہے۔

اور پاکستان میں کچھ بھی نا ممکن نہیں ہے۔ ایواپاکستان کی خوبصورتی اور فطری مناظر کی تعریف کرتی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چٹیل صحرا، بلند و بالا پہاڑ، گنگناتے دریا، سنگلاخ چٹانیں، خوبصورت ساحل، دلکش وادیاں، ہرے بھرے جنگلات، ٹھنڈے ٹھار آبشار سب کچھ ہے۔ایوا نے پاکستان کی سڑکوں کی بھی تعریف کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پہاڑیوں میں موجود سڑکیں ہمیں ان جگہوں پر بھی لے جاتی ہیں جہاں جانا نا ممکن ہوتا ہے۔

پاکستان کے شہر بہت خوبصورت ہیں یہاں شور شرابہ ، ٹریفک، رنگ یہاں تک کہ سب کچھ پایا جاتا ہے۔
ایوا نے پاکستان کے کھانوں اور ذائقے کی بھی بہت تعریف کی ہے۔ایوا چائے کی بھی دیوانی ہیں۔ ایوا کہتی ہیں کہ پاکستان قوم مہمان نواز اور کھلے دل کی مالک ہے۔ کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں پاکستان میں میرا سب سے زیادہ گرم جوشی سے استقبال کیا گیا۔ پاکستانی خود بھی مسکراتے ہیں اور میرے لبوں پر بھی مسکراہٹ بکھیر دیتے ہیں۔