مانچسٹر میں کھلاڑیوں کے شیشہ پینے کی اصل کہانی سامنے آ گئی

ٹینس سٹار ثانیہ مرزا پاکستانی کھلاڑیوں کو لے ڈوبیں، دیگر کھلاڑیوں نے کھانا کھانے کی خواہش کی لیکن ثانیہ مرزا شیشہ پینے پر بضد تھیں جس کے بعد ثانیہ مرزا کی فرمائش پر کھلاڑیوں نے شیشہ پیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 18 جون 2019 17:22

مانچسٹر میں کھلاڑیوں کے شیشہ پینے کی اصل کہانی سامنے آ گئی
مانچسٹر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 جون 2019ء) :پاکستانی کھلاڑیوں کے مانچسٹر میں شیشہ پینے کی اصل کہانی سامنے آگئی۔شیشہ ثانیہ مرزا کی فرمائش پر پیا گیا۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کھلاڑیوں کو مشکل میں ڈال دیا۔ثانیہ مرزا جمعرات کے روز منچسٹر پہنچی اور شیشہ پینے کی خواہش ظاہر کی۔ثانیہ مرزا کے ساتھ شعیب ملک اور دیگر کھلاڑی بھی شیشہ پینے کے لئے نکل پڑے۔

اور اس طرح جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو کھلا ڑی اور ثانیہ مرزا شیشہ پینے سے لطف اندوز ہوتے رہے۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ شیشہ پینے کی اصل کہانی کا مرکزی کردار ثانیہ مرزا تھیں جن کی فرمائش پر شیشہ پیا گیا۔عماد وسیم اور وہاب ریاض بھی ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے ساتھ تھے۔

(جاری ہے)

دونوں کھلاڑیوں نے کھانا کھانے کی فرمائش کی لیکن ثانیہ مرزا نے شیشہ پینے کی فرمائش کی۔

ذرائع کے مطابق ثانیہ مرزا شیشہ پینے کو بہت پسند کرتی ہیں۔
خیال رہے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی پاک بھارت مقابلے سے قبل موج مستیاں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا ،فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض اور ان کی اہلیہ اور قومی اوپنر امام الحق رات گئے کسی ریستوران میں موجود ہیں جب کہ وہاب ریاض کی اہلیہ شیشہ پیتی بھی نظر آرہی ہیں۔

قومی کرکٹرز کی جانب سے اس اہم ترین مقابلے سے قبل موج مستیاں کرنے پر سوشل میڈیا پر ان کے خلاف شدید تنقید ہوئی۔ بھارت سے میچ سے پہلے قومی کھلاڑیوں کی رات گئے شیشہ کیفے میں موجودگی کی ویڈیو نے جہاں کرکٹرز کے نظم و ضبط کی قلعی کھول دی ہے وہیں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا پر قانونی کارروائی کا خطرہ بھی منڈلانے لگا ۔ورلڈ کپ 2019ءکے دوران پی سی بی نے کھلاڑیوں کے لیے رات گیارہ بجے کرفیو ٹائم مقرر کررکھا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ تمام کھلاڑی اس وقت سے پہلے لازمی ہوٹل پہنچ جائیں لیکن وائرل ہونے والی تصویر اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب ملک کے ساتھ امام الحق، وہاب ریاض اور ثانیہ مرزا رات گئے تک شیشہ بار میں موجود ہیں۔

بھارت کے خلاف پاکستانی ٹیم اگر یہ میچ جیت جاتی تو پھر شاید اس ویڈیو کو نظر انداز کردیا جاتا لیکن اب اس ویڈیو پر کھل کر تنقید ہورہی ہے۔