Live Updates

ایف پی سی سی آئی کا مرکزی دفتر اسلام آباد منتقل کیا جا ئے : مرز اعبد الرحمان

ہر سال کروڑوں روپے خر چ کرکے پورے ملک کے طول وعرض سے ووٹرز کوکراچی بُلایا جاتا ہے، UBG قبضہ گروپ اپنے مفادات کیلئے الیکشن کومتنا ز عہ بنا دیتی ہے : مرز اعبد الرحمان

منگل 18 جون 2019 17:47

ایف پی سی سی آئی کا مرکزی دفتر اسلام آباد منتقل کیا جا ئے : مرز اعبد الرحمان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2019ء) ایف پی سی سی آئی کے سابقہ نا ئب صد ر اور ECممبر مرز ا عبد الرحمان نے حکو مت پاکستان سے مطا لبہ کیا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کا صدر دفتر اسلام آباد میں منتقل کیا جائے ۔ ایف پی سی سی آئی کا مرکزی دفتر کراچی میں ہے جبکہ تمام مرکزی دفاتر، منسٹری آف کا مرس ، ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنا ئزیشن اور دیگر ملکی و غیر ملکی ایمبسیز کے کمرشل قونصلیٹ کے دفا تربھی اسلام آباد میں موجود ہیں ۔

پاکستان کے تمام اضلا ع ، صوبوں کے چیمبرز اور دیگر تا جر تنظیموں کے دفاتربھی اسلا م آباد میں موجود ہیں ۔پاکستان کے تمام چیمبرز اور ایسوسی ایشن کے با ڈی ممبران کو اپنے مسا ئل کے حل کیلئے DGTOاور کامرس منسٹری اسلام آباد آنا پڑتا ہے، جبکہ تاجروں کو عالمی منڈیوں تک رسا ئی میں ویز ے کے حصول کیلئے بھی اسلام آباد آنا پڑتا ہے اور صوبہ سند ھ کے کچھ چیمبرز اور ایسوسی ایشنز بھی اس مقصد کے حصول کے لئے اسلام آباد آتے ہیں۔

(جاری ہے)

مختلف صوبوں سے تاجر برادری کراچی میں قائم ایف پی سی سی آئی کے دفتر اپنے مسائل کے حل کے لئے جاتی ہیں جس سے انہیں بہت سی مشکلا ت کا سا منا کرنا پڑتاہے ۔ مرزا عبد الرحمان نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی اور سا رک چیمبر کا دفتربھی اسلام آباد میں موجود ہے اسلئے پاکستان کی تمام کاروباری برادری کا مطا لبہ ہے کہ ایف پی سی سی آئی کا صدر دفتر اسلام آباد منتقل کیا جائے ، کیونکہ ریگولٹر ی با ڈی ، کامرس منسٹری ، صدر اور وز یر اعظم کے دفا تر بھی اسلام آباد میں موجو د ہیں ۔

ہر سال ایف پی سی سی آئی الیکشن کا انعقاد پا کستان کے ایک کونے میں ہوتا ہے جس میں ووٹر ز کو مجبو ر کیا جا تا ہے کہ وہ کراچی ووٹ ڈالنے آئیں جس کے بدلہ یو بی جی ووٹرز کو بلیک میل کرکے اپنے ہوٹلز میں رہائش اور سفری ٹکٹ دیتی ہے جس پر ہر سال تقریباً 4کروڑخرچ ہوتے ہیں اور پھر قبضہ گروپ ووٹرز سے اپنے مفادات حاصل کرتا ہے جس سے ایف پی سی سی آئی کے الیکشن غیر جانبدار نہیں رہتے جبکہ برسر اقتدا ر گروپ ووٹرز سے ووٹ لینے کے بعد سا را سال اپنے نا جا ئزمفا دات حکومتی اداروں سے پورے کرواتی ہے۔

تا جر برادری کے مسائل کا انبا رجوں کا توں ہے اور ایف پی سی سی آئی خوابِ خرگوش کے مزے لے رہی ہے اور ملک کی تبا ہ حا ل معاشی صورتحال میں ایف پی سی سی آئی کو مثبت کردار ادا کرنے سے مکمل طو رپر قا صر ہے ۔ایف پی سی سی آئی پر حکمران یو بی جی گروپ حکومت کے ساتھ کو ششوں میں مصروف ہے کہ ایف پی سی سی آئی کے صدر کے عہدے کی مدت ایک سال سے بڑھا کر 3سال کر دی جائے جبکہ پاکستان کی تمام تا جر برادری اس کی مذمت کرر ہی ہے اور حکومت پاکستان ، وز یر اعظم عمران خان، سیکریٹری اور منسٹری آف کا مرس سے بھی مطا لبہ کرتی ہے کہ اس مدت کو 1سال ہی رہنے دیا جا ئے کیو نکہ اگرمدت بڑھا دی گئی تو چھوٹے صوبے محرومیت کا شکار ہو جا ئینگے اس لئے ہر سال با ری آنے سے تمام صوبوں کو اس کا حق ملتا رہے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات