وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کالاہور نیوز اور روزنامہ ’’دنیا‘‘ کے رپورٹر دانیال راٹھور کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

منگل 18 جون 2019 18:20

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کالاہور نیوز اور روزنامہ ’’دنیا‘‘ کے ..
لاہور۔18 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور نیوز اور روزنامہ ’’دنیا‘‘ کے رپورٹر دانیال راٹھور کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔