وزیر اعلیٰ پنجاب کاڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس

منگل 18 جون 2019 18:20

وزیر اعلیٰ پنجاب کاڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب میں فائرنگ ..
لاہور۔18 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر کے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ فائرنگ کے ذمہ دار افرادکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔وزیراعلیٰ نے فائرنگ سے انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔