زیادہ ون ڈے چھکے ،این مورگن نے روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا
مورگن نے افغانستا ن کےخلاف 17چھکے لگائے
ذیشان مہتاب منگل 18 جون 2019 18:19
(جاری ہے)
آسٹریلیا کے شین واٹسن نے 2011ءمیں بنگلہ دیش کے خلاف میر پور میں15چھکے رسید کیے تھے ۔
یاد رہے کہ ورلڈکپ کے گروپ سٹیج کے میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کو جیت کے لیے 398رنزکا بڑا ہدف دیدیا ہے ۔ مانچسٹر کے اولڈٹریفورڈ گراﺅنڈ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں انگلینڈ انگلش کپتان آئن مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔انگلینڈ کی جانب سے جیمز ونس اور جونی بیئرسٹو نے اننگز کا آغاز کیا تھا۔ دونوں اوپنرز نے ایک محتاط انداز میں میں اننگز کا آغاز کیا تاہم جیمز ونس دسویں اوور میں 44 کے مجموعی سکور پر 26 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے۔ انھیں دولت ڈدران کی گیند پر مجیب الرحمان نے کیچ کیا،اس کے بعد جونی بیرسٹو اور جو روٹ نے 120 رنز کی شاندار شراکت کی۔ بیرسٹو 90 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے۔اس موقع پر کپتان این مورگن اپنے ساتھی کھلاڑی جو روٹ کا ساتھ دینے کے لیے میدان میں آئے اور57گیندوں پر دھواں دھار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ کپ کی تاریخ کی چوتھی تیز ترین سنچری مکمل کرڈالی،روٹ اور مورگن نے تیسری وکٹ کے لیے 189رنز جوڑے جس کے بعد روٹ88رنز بناکر بڑی شاٹ لگانے کی کوشش کرتے ہوئے آﺅ ٹ ہوئے،این مورگن 4چوکوں اور17چھکوں کی مددسے148رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آﺅٹ ہوئے،جوز بٹلر صرف2رنز بنا سکے،بین سٹوکس بھی2رنز بنا کر بولڈ ہوگئے،افغان ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں اور حضرت اللہ زازئی، حامد حسن، آفتاب عالم کی جگہ نجیب اللہ زادران، مجیب الرحمٰن اور دولت زادران کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم میں بھی 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں جہاں انجری کے شکار جیسن روئے اور لیام پلنکٹ کی جگہ جیمز وینس اور معین علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں بال بال بچ گئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.