وفاقی دارالحکومت میں مصر کے سابق صدر محمد مرسی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی

منگل 18 جون 2019 18:44

وفاقی دارالحکومت میں مصر کے سابق صدر محمد مرسی کی غائبانہ نماز جنازہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) مصر کے سابق صدر محمد مرسی کی غائبانہ نماز جنازہ ملک کے دیگر شہروں کی طرح وفاقی دارالحکومت میں بھی ادا کی گئی۔ نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم نے آبپارہ چوک پر نماز ادا کرائی۔

(جاری ہے)

جڑواں شہروں سے کثیر تعداد میں شہریوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور محمد مرسی کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔ واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی سینیٹر ڈاکٹر سراج الحق نے ملک بھر میں غائبانہ نماز کے انعقاد اور شہریوں سے شرکت کی اپیل کی تھی۔