مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داود سے جاپان کے اسسٹنٹ منسٹر شگیکی تاکیزکی کی ملاقات،تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

منگل 18 جون 2019 19:44

مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داود سے جاپان کے اسسٹنٹ منسٹر شگیکی تاکیزکی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داود سے جاپان کے اسسٹنٹ منسٹر شگیکی تاکیزکی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ منگل کو ہونے والی ملاقات کے دوران پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر کینوری متسورا بھی وفد کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک کے مابین معاشی تعاون کو فروغ دینے کے امور بھی زیر بحث آئے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا کہ سرمایہ کاری کو فروغ دینا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے، ملک میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول ہے، بیرونی سرمایہ کار اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :