میپکو ٹاسک فورسز کی کارروائیاں، 121بجلی چوروں کو 35لاکھ سے زائد جرمانہ عائد

منگل 18 جون 2019 19:55

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) میپکو ٹیموں نے ٹاسک فورسز کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں121بجلی چورپکڑلئے جنہیں2لاکھ6ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر35لاکھ97ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا جبکہ ایک بجلی چور کے خلاف مقدمہ درج کروادیاگیا۔صارفین میٹر باڈی ٹمپر، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگاکر ، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے ۔

17جون2019؁ء کو ملتان میں18گھریلواور کمرشل صارفین کو38348یونٹس چوری کرنے پر712764روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی خان میں6گھریلوصارفین کو5858یونٹس چوری کرنے پر71666روپے جرمانہ ،وہاڑی میں17گھریلوصارفین کو25778یونٹس چوری کرنے پر472633روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج،بہاولپورمیں12گھریلو صارفین کو17789یونٹس چوری کرنے پر330305روپے جرمانہ ، ساہیوال میں9گھریلوصارفین کو14616یونٹس چوری کرنے پر274603روپے جرمانہ ، رحیم یار خان میں21گھریلو، کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو 28676یونٹس چوری کرنے پر456000روپے جرمانہ ، مظفرگڑھ میں20گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو50206یونٹس چوری کرنے پر812588روپے جرمانہ ،بہاولنگرمیں11گھریلواور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو16777یونٹس چوری کرنے پر305474روپے جرمانہ اورخانیوال میں7 گھریلو صارفین کو8094یونٹس چوری کرنے پر161209روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔