جاپان میں سونامی آنے والا ہے، خوفناک زلزلے کے بعد ہنگامی الرٹ جاری کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی منگل 18 جون 2019 20:06

جاپان میں سونامی آنے والا ہے، خوفناک زلزلے کے بعد ہنگامی الرٹ جاری ..
ٹوکیو (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 جون 2019ء) جاپان میں سونامی آنے والا ہے، خوفناک زلزلے کے بعد ہنگامی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جاپان میں پھر سے سونامی آنے کا ہنگامی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جاپان کے شمال مشرقی علاقوں میں منگل کے روز 6.8 شدت کا زلزلہ آیا۔

(جاری ہے)

زلزلہ ساحلی علاقے میں آیا۔

زلزلے کے بعد سمندر میں غیر معمولی ہلچل دیکھنے میں آئی۔ زلزلے کے بعد سونامی کی ہنگامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ سونامی وارننگ جاری کیے جانے کے بعد جاپان کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں کو ہنگامی بنیادوں پر خالی کروانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی برس قبل جاپان میں سونامی آیا تھا جس سے بے پناہ تباہی مچی تھی۔

متعلقہ عنوان :