فوج دیگراداروں سے ملکر قومی ردعمل کیلئے تیار ہے، آرمی چیف

چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مئوثر حکمت عملی کا تقاضا ہے، فوج ملکی سلامتی اوروطن کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں سکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 18 جون 2019 20:24

فوج دیگراداروں سے ملکر قومی ردعمل کیلئے تیار ہے، آرمی چیف
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 جون 2019ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج دیگر اداروں سے ملکر قومی ردعمل کیلئے تیار ہے، چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مئوثر حکمت عملی کا تقاضا ہے، پاک فوج ملکی سلامتی اوروطن کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا۔

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے استقبال کیا۔

(جاری ہے)

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں سکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء سے خطاب بھی کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی خطرات پر روشنی ڈالی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج ملکی سلامتی اوروطن کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے۔ فوج دیگر اداروں کے ساتھ ملکر قومی ردعمل کیلئے تیار ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مئوثر حکمت عملی کا تقاضا ہے۔ہرقسم کا خطرہ جامع قومی جواب کا تقاضا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطرات سے نبردآزما ہونے کیلئے قومی سطح پر جواب کی ضرورت ہے۔