Live Updates

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول پر پیشرفت کا جائزہ ، وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کی خصوصی شرکت

پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کیلئے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی مانیٹرنگ کاموثر میکنزم نافذ کرنے کا فیصلہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ دفاتر کو ہر مرحلے پر ’’ڈیش بورڈ‘‘سے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر پیشرفت کے بارے میں آگاہ رکھا جائے ‘منصوبوں کی تشکیل و تکمیل میں قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کیاجائے،کرپشن ثابت ہونے پر متعلقہ انتظامیہ ذمہ دار ہو گی:عثمان بزدار ) وزیراعظم عمران خان،وزیراعلیٰ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں،حکومت پنجاب عوامی خدمت کے مشن پر عمل پیرا ہی:نعیم الحق

منگل 18 جون 2019 22:21

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول پر پیشرفت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے خصوصی شرکت کی -اجلاس میں پنجاب میں پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کیلئے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی مانیٹرنگ کاموثر میکنزم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی تشکیل و تکمیل میں قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کیاجائے اورترقیاتی منصوبوں کی ہر مرحلے پر کڑی نگرانی کی جائے اور باقاعدہ رپورٹ پیش کی جائی-انہوں نے کہا کہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے لئے ٹینڈرنگ کا عمل مکمل طورپر شفاف ہونا چاہیی-ضلع کے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن ثابت ہونے پر متعلقہ انتظامیہ ذمہ دار ہو گی-انہوں نے ہدایت کی کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ دفاتر کو ہر مرحلے پر ’’ڈیش بورڈ‘‘سے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر پیشرفت سے آگاہ رکھا جائے -وزیراعلیٰ نے کہاکہ ارکان اسمبلی کے مسائل ایک ایک کر کے حل کریں گے -وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق عوامی خدمت کے مشن پر عمل پیرا ہے اوروزیراعظم عمران خان،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کارکردگی سے مطمئن ہیں- انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی واضح ہدایت ہے کہ ہر کام میرٹ پر کیا جائی-چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات نے شرکاء کو پائیدار ترقی کے اہداف کے پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی اور جزئیات سے آگاہ کیا-اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، صوبائی مشیر عون چودھری، ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل،چیف سیکرٹری،متعلقہ سیکرٹریز اور اعلی حکام نے شرکت کی- کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیولنک کے ذریعے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے خصوصی اجلاس میں شریک ہوئی-
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات