آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کی زیرصدارت اجلاس

موٹرسائیکل لفٹنگ اور اسکے انسدادی اقدامات پرخصوصی حوالہ جات پرمشتمل تفصیلی جائزہ ، مزیدضروری ہدایات ، اہم فیصلے

منگل 18 جون 2019 22:29

آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کی زیرصدارت اجلاس
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2019ء) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کی زیرصدارت موٹرسائیکل لفٹنگ اور اسکے انسدادی اقدامات پرخصوصی حوالہ جات پرمشتمل تفصیلی جائزہ لیا گیااوراس ضمن میں مزیدضروری ہدایات دی گئیں اورفیصلے بھی کیئے گئے ۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹرامیرشیخ کے علاوہ ڈرائیونگ لائسنس برانچ، ہیڈکوارٹرزسندھ،سی آئی اے ،کرائم/انویسٹی گیشن،ٹریفک،آپریشنز،ٹی اینڈٹی کے ڈی آئی جیز، اے آئی جی آپریشنز سندھ اورایس ایس پی اے سی ایل سی/اے وی سی یو نے شرکت کی۔

اس موقع پرمختلف برانڈ اورناموں سے موٹرسائیکل مینوفیکچرنگ کمپنیز کے مالکان/نمائندگان بھی اجلاس میں باالخصوص موجود تھے ۔دوران اجلاس موٹر سائیکل لفٹنگ کی وارداتوں کے انسداد اور اس ضمن میں آئندہ کی حکمت عملی پرمختلف تجاویز اورسفارشات کا احاطہ کیا گیاجس پر آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ موٹرسائیکلز میں ٹریکنگ ڈیوائس/آرایف آئی ڈی کی تنصیب کے لیئے انتہائی کارآمد اور مؤثراقدامات پرمسودہ ترتیب دیکرباقاعدہ قانون سازی کے لیئے حکومت سندھ کوارسال کیاجائے جبکہ نیوموٹر سائیکلز میں مضبوط اور پائیدار ہک/کنڈا لاکس کی تنصیب کے لیئے پاکستان اسٹینڈرڈاینڈکوالٹی کنٹرول اتھارٹی کوبھی سندھ پولیس کی جانب سے باقاعدہ مکتوب ارسال کیاجائے تاکہ آگے چل کر نیوموٹر سائیکلز میں ہک/کنڈا لاکس کی تنصیب جیسے اقدامات کوناصرف قانون کا حصہ بنایاجاسکے بلکہ نیو موٹر سائیکلزمیں ٹریکرڈیوائس/آرایف آئی ڈی،انشورنس اور ہک/کنڈا لاکس کی تنصیب/موجودگی کوقانون کے مطابق یقینی بنانیکے لیئے موٹرسائیکلزمینو فیکچررز کو پابند بھی کیاجاسکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے موٹرسائیکلز مینوفیکچررزمالکان/ نمائندگان سے کہا کہ نیوموٹرسائیکلز کی خریداری کے وقت ڈیلرز کواس بات کا پابند بنایا جائے کہ خریدار کے پاس لرننگ ڈرائیونگ لائسنس لازماًموجودہوجبکہ کمپنیزاس امرکی پابند ہونگی کہ وہ ہرنیو موٹرسائیکل کے ساتھ خریدارکوفرسٹ ایڈ باکس اورہیلمٹ لازمی طورپرفراہم کرینگی۔آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ موٹرسائیکلسٹ ٹریفک قوانین کی پاسداری اوران پرعمل درآمدجیسے اقدامات کو یقینی بنائیں اور دوران سفرہیلمٹ کے استعمال، ڈرائیونگ لائسنس، رجسٹریشن بک کی موجودگی جیسے امور کو یقینی بنائیں۔

موٹرسائیکلزمینوفیکچرر کمپنیز کے مالکان/نمائندگان کی تجاویز پرآئی جی سندھ نے اجلاس کو ہدایات دیں کہ موٹرسائیکلوں کی تمام مرکزی مارکیٹوں پرمخصوص اوقات میں لرننگ ڈرائیونگ لائسنس ٹیمزکی موجودگی کے تحت لرنرلائسنس کے اجراء کے عمل کوممکن بنایاجائے ۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے موٹرسائیکل مینو فیکچرر سے کہا کہ مٹرسائیکلوں میں معیاری اور پائیدار اگنیشن سوئیچ کی تنصیب کو بھی یقینی بنایا جائے ۔

ان کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل لفٹنگ جیسی وراداتوں کے انسداداورملوث گروہوں و کارندوں کے خلاف سی آئی اے کے ساتھ کراچی پولیس تمام ترمشترکہ اقدامات اٹھارہی ہے جبکہ موٹرسائیکل پارٹس کی غیرقانونی خرید و فروخت کی مارکیٹوں پر بھی کریک ڈاؤن کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے جس پرجلد ہی عمل درآمدی اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔#