مالی سال 2018-19ئمیں خام تیل پیداوارمیں 67.26 فیصد کا اضافہ ہوا ، پٹرولیم ڈویڑن

منگل 18 جون 2019 22:55

مالی سال 2018-19ئمیں خام تیل پیداوارمیں 67.26 فیصد کا اضافہ ہوا ، پٹرولیم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2019ء) رواں مالی سال 2018-19ء کے پہلے 9 ماہ کے دوران خام تیل کی پیداوارمیں 67.26فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پٹرولیم ڈویڑن کے ذرائع کے مطابق جولائی 2018ء سے مارچ2019ء کے دوران خام تیل کی پیداوار2کروڑ18 لاکھ7 ہزار بیرل ریکارڈ کی گئی جبکہ گیس کی پیداوارمیں اسی عرصہ کے دوران 63.57فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

(جاری ہے)

رواں مالی سال کیلئے گیس کی پیداوار کا مجموعی ہدف 1.51ٹریلین مکعب فٹ مقررکیا گیا ہے اور مارچ تک 0.96ٹریلین گیس کی پیداوار حاصل ہوئی ہے۔خام تیل کی پیداوار کا مجموعی ہدف رواں مالی سال کیلئے 3کروڑ25لاکھ بیرل مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مائع قدرتی گیس کی پیداوار5 لاکھ30 ہزار129 ٹن ریکارڈ کی گئی ہے۔ رواں مالی سال کے دوران مارچ2019ئ تک مجموعی طور پر تیل اور گیس کی تلاش کیلئے 73 کنوئوں کی کھدائی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :