پاک بھارت میچ سے قبل شیشہ سنٹر کی ویڈیو نے ثانیہ مرزا اور وینا ملک میں جھگڑا شروع ، ذاتیات پر حملے شروع کردیئے
ثانیہ میں تمہارے بیٹے کے لیے فکرمند ہوں، آپ اسے ایک شیشہ پارلر لے کر گئیں، کیا یہ اس کے لیے خطرناک نہیں جہاں صرف جنک فوڈ ملتا ہے ، وینا ملک 'وینا میں اپنے بیٹے کو شیشہ پارلر لے کر نہیں گئی اور یہ آپ کا یا کسی اور کا مسئلہ بھی نہیں، کیوں کہ میں جانتی ہوں کہ میں جتنا اپنے بیٹے کا خیال رکھ سکتی ہوں کوئی اور نہیں رکھ سکتا،، ثانیہ مرزا
منگل 18 جون 2019 23:06
(جاری ہے)
وینا کی اس ٹویٹ کے بعد ثانیہ مرزا نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ 'وینا میں اپنے بیٹے کو شیشہ پارلر لے کر نہیں گئی اور یہ آپ کا یا کسی اور کا مسئلہ بھی نہیں، کیوں کہ میں جانتی ہوں کہ میں جتنا اپنے بیٹے کا خیال رکھ سکتی ہوں کوئی اور نہیں رکھ سکتا، دوسری بات یہ کہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ماہر غذائیت نہیں، نہ ہی ان کی ماں، پرنسپل یا ٹیچر ہوں، جسے یہ معلوم ہو کہ وہ کب سوتے ہیں، کب اٹھتے ہیں، کب کھاتے ہیں، آپ کے خیال کا شکریہ، یہ قابل معنی ہی'۔
بعدازاں وینا نے ثانیہ مرزا کو کرارا جواب دیتے ہوئے اپنی ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ 'خوشی ہوئی یہ سن کر کہ آپ اپنے بیٹے کو وہاں نہیں لے کر گئیں، ویسے کیا میں نے کہیں یہ لکھا کہ آپ پاکستانی ٹیم کی ماہر غذائیت یا ماں ہیں میں نے بس یہ کہا کہ آپ خود ایک کھلاڑی ہیں تو یقینا آپ جانتی ہوں گی کہ فٹنس کھلاڑیوں کے لیے کتنی ضروری ہوتی ہے، اور آپ ایک کرکٹر کی اہلیہ بھی تو ہیں آپ کو ان کی صحت کا خیال رکھنا چاہیی'۔ان دونوں اسٹارز کے درمیان جاری اس تکرار کا اختتام یہاں نہیں ہوا، ثانیہ مرزا نے وینا ملک پر تنقید کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ 'تیسری اور سب سے ضروری بات یہ کہ اگر میں آپ کی جگہ ہوتی تو مجھے زیادہ فکر اس بات کی ہوتی کے میرے بچے وہ 'نامناسب' میگزین کور نہ دیکھ لیں، جس میں آپ موجود ہیں، آپ جانتی ہیں نہ وہ بھی خطرناک ہی لیکن آپ کے خیال کا بیحد شکریہ، یہ میرے لیے بہت زیادہ قابل معنی ہی'۔البتہ جیسے ہی ثانیہ کو اس بات کا اندازہ ہوا کہ انہوں نے وینا پر تنقید کرتے ہوئے غلط جملوں کا انتخاب کرلیا، انہوں نے اپنی اس ٹویٹ کو فوری ڈیلیٹ کردیا۔تاہم اس کے اسکرین شاٹس پورے ٹوئٹر پر وائرل ہوگئے۔وینا نے ثانیہ کی اس ٹویٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'اپنے اندر ہمت لائیں اور اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے سے گریز کریں، خوش قسمتی سے ٹیکنالوجی کافی آگے بڑھ چکی ہے، اتنی کے اب لوگ اپنے کیے عمل سے انکار نہیں کرسکتے، اور جس میگزین کور کی آپ بات کررہی ہیں، اس میں میری تصاویر کو تبدیل کرکے پیش کیا گیا، بلکہ میں بھی وہ تمام تنازعات سامنے لا سکتی ہوں، جن کا آپ حصہ رہی، لیکن میں اس بحث کا رخ نہیں موڑنا چاہتی'۔اس جھگڑے کے چلتے ثانیہ مرزا نے وینا ملک کے ٹوئٹر اکانٹ کو بلاک کردیا، جس کا اسکرین شاٹ وینا نے شیئر بھی کیا۔خیال رہے کہ ورلڈکپ کے اہم مقابلے میں پاکستانی ٹیم کی بھارتی ٹیم کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کو اس کی ناقص کارکردگی پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.