کراچی ، مسّلم لیگ ن یوتھ ونگ بلوچستان کے نائب صدر گل محمد وردگ کا اپنے سینیئر ساتھیوں سمیت پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان

منگل 18 جون 2019 23:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2019ء) پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری عطاء اللہ کرد سے ملاقات کے بعد پاکستان مسّلم لیگ ن یوتھ ونگ بلوچستان کے نائب صدر گل محمد وردگ نے اپنے سینیئر ساتھیوں سمیت پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ اس موقع پر کوئٹہ ڈویڑن کے صدر ثناء اللہ آغا، سینیئر نائب صدر علاوالدین ترین، کوئٹہ ڈسٹرکٹ کے نائب صدر لیاقت آغا، نائب صدر ارباب فیروز کاسی، ریاض بلوچ اور صادق خان خلجی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

گل محمد وردگ نے اس موقع پر بات چیت کرتے یوئے کہا کہ سید مصطفیٰ کمال کی قیادت میں پاکستان درپیش چیلنجز اور مشکالات سے بہتر انداز میں نکل سکتا ہے۔ ان کی صلاحیتوں کو تمام پاکستانیوں سمیت عالمی سطح پر تسلیم کیا جا چکا ہے۔ انکے تجربے سے فائدہ اٹھا کر ملک کو صحیح سمت میں گامزن کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ لوگوں کو جوڑ رہے ہیں، بلوچستان کی عوام انکے ساتھ ہے۔ سید مصطفیٰ کمال نے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے انکا حل بھی پیش کیا ہے۔ اس موقع پر پارٹی کے مرکزی رہنما عطاء اللہ کرد نے شمولیت اختیار کرنے والے تمام لوگوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے پارٹی کے پیغام ث تیزی سے لوگوں تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔#