مظہرراہی میوزک شومیں شریک ہونے کے لیئے کینیڈا روانہ ہوگئے

منگل 18 جون 2019 23:42

مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2019ء) بھنگڑا سٹار مظہرراہی کینیڈا کے میوزیکل شومیں پرفارم کرنے کے لیئے آج صبح کینیڈا روانہ ہوگئے۔آن لائن کے مطابق یہ میوزیکل شو کینیڈین کنونشن سنٹر میں منعقد کیا جارہاہے جس کے آرگنائزر لیاقت چوہدری ہیں۔اس شوکو حویلی گرل منعقد کروارہی ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور ائیرپورٹ پر ایک ملاقات کے دوران مظہرراہی نے بتایاکہ یہ شو21 جون کو منعقدکیاجارہاہے جسے انٹرنیشنل پرموٹر لیاقت چوہدری کررہے ہیں جو ایک عرصہ سے کینیڈا میں پاکستانی کمیونٹی کے لیئے مختلف شوزکا اہتمام کرتے رہتے ہیں اور ان کی کاوشوں کی بدولت سب پاکستانی ایک چھت تلے اکٹھے ہوکر ان میوزک شوزسے محظوظ ہوتے رہتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں مظہرراہی نے کہاکہ اس شوکے لیئے انہوں نے 3 نئے گانے بھی ریکارڈ کروائے ہیں جو ان شوزمیں پرفارم کیئے جائینگے۔مظہرراہی نے مذید کہاکہ اس شوکے لیئے وہ رمضان سے قبل تیاری کررہے ہیں اور پاکستان سے ان کے ہمراہ نوراں لعل اور دیبا کرن بھی جارہی ہیں جو ان کے ساتھ اس شومیں پرفارم کریںگی۔اس شوکے ساتھ ساتھ مظہرراہی وہاں کے چینلز اور ایف ایم کے پروگرامز میں بھی شرکت کرینگے۔