جی سی یو کے بانی ڈاکٹرجی ڈبلیو لائیٹنر نے پنجاب میں جدید تعلیمی نظام کی بنیاد رکھی،مقررین

منگل 18 جون 2019 23:53

لاہور۔18 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) گورنمنٹ کالج لاہورکے بانی پرنسپل ڈاکٹر جی ڈبلیو لائیٹنر نے پنجاب میں جدید تعلیمی نظام کی بنیاد رکھی،نوجوان نسل کو اس عظیم شخصیت کی زندگی کے بارے میں پڑھنا چاہیئے۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں شعبہ پنجاب آرکائیو کے زیرِ اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نامور سکالر ڈاکٹر اکرام چغتائی، پروفیسر ڈاکٹر طاہر کامران،سیکرٹری آرکائیو پنجاب طاہر یوسف،جی سی یو ڈین پروفیسر ڈاکٹر سلطان شاہ،شعبہ تاریخ کے چیئرمین پروفیسر طاہر محمود اور پنجاب آرکائیوز کے ڈائریکٹر عباس چغتائی نے بھی سیمینار سے خطاب کیا۔مقررین نے ڈاکٹر لائیٹنر کی شخصیت کے مختلف پہلوئوں پرروشنی ڈالی۔سیمینار میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ، نامور فلاسفر پروفیسر ڈاکٹر مرزا اطہر بیگ و دیگر فیکلٹی ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے بعد شعبہ پنجاب آرکائیوز کی جانب سے یونیورسٹی کے سلام ہال میں ایک نمائش کا بھی انعقاد کیا گیاجس میں ڈاکٹر لائیٹنر کے حوالے سے تاریخی دستاویز کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :