ڈائریکٹر جنرل پیمرا کی ڈی جی ایل ڈی اے سے ملاقات، پیمراعمارت کی تعمیر بارے تبادلہ خیال کیا

منگل 18 جون 2019 23:54

لاہور۔18 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) ڈائریکٹر جنرل پیمرا سہیل آصف علی خان نے گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد عثمان معظم سے ملاقات کی اور لاہور میں پیمرا کے دفتر کیلئے الاٹ شدہ پلاٹ پر عمارت کی تعمیر بارے تبادلہ خیال کیا،پیمرا کی درخواست پر اسے ماڈل ٹاؤن توسیعی سکیم میں چھ کنال کا پلاٹ الاٹ کیا جاچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :