Live Updates

حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی کی وجہ سے ملائیشیا نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کروادی، پار لیمنٹ میں موجود تمام جماعتیں ملک وقوم کے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کر یں،گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور

منگل 18 جون 2019 23:54

حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی کی وجہ سے ملائیشیا نے ایف اے ٹی ایف میں ..
لاہور۔18 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی کی وجہ سے ملائیشیا نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کروادی ہے۔ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو بلیک لسٹ کر نے کی سازشیں کر نیوالے کامیاب نہیں ہوں گے ۔ پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا رویہ غیر جمہوری ہے ۔

پارلیمنٹ کو چلانا صرف حکومت کی ہی نہیں اپوزیشن کی بھی ذمہ داری ہے ۔جمہوریت کی مضبوطی کیلئے لازم ہے کہ پار لیمنٹ میں موجود تمام جماعتیں ملک وقوم کے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کر یں ۔وفاقی حکومت کی کامیاب پالیسوں کی وجہ سے عوام کو بنیادی سہولتیں میسر آرہی ہیں۔دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کیلئے تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو اپنا کردار ادا کر نا ہوگا۔

(جاری ہے)

وہ گور نر ہائوس لاہور میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق ،جامعہ العروة لاہور کے جعفر علی میر ،ناصر مجید اور محمد توقیر عباس سمیت دیگر کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد سے گفتگو کر رہے تھے ۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کے در میان ہونیوالی ملاقات کے دوران حکومتی سیاسی اورپارٹی سمیت دیگر امور کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔

گور نر نے کہا ہے کہ دنیا میں پاکستان کا بڑھتاہوا مثبت کردار پاکستان دشمن قوتوں کو ہضم نہیں ہو رہا جس کی وجہ سے وہ پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہی ہیں مگر وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومتی ٹیم نے پاکستان کو سفارتی سطح پر مضبوط اور کامیاب بنانے کیلئے جو اقدامات کیے ہیں ان کی بدولت آج دنیا میں پاکستان سفارتی محاذ پربھی دشمنوں کو شکست دے کر کامیابی کیساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا ایجنڈہ صرف اور صرف پاکستان کی ترقی وخوشحالی ہے اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہے جس کے لیے پار لیمنٹ سمیت ہر فورم پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو بھی چاہیے وہ پار لیمنٹ کے اندر غیر جمہوری رویہ اختیار کر نے کی بجائے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات