جامعہ کراچی، بیچلرز آف فزیکل ایجوکیشن (بی پی ایڈ) کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

منگل 18 جون 2019 23:55

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے مطابق بیچلرز آف فزیکل ایجوکیشن (بی پی ایڈ )سالانہ امتحانات برائے 2019ء کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیاہے۔طلباوطالبات اپنے امتحانی فارم 6750 روپے فیس کے ساتھ 28 جون تک جمع کراسکتے ہیں۔ امتحانی فارم اور بینک وائوچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

طلبہ اپنی امتحانی فیس ایچ بی ایل، یو بی ایل، نیشنل بینک آف پاکستان، ایم سی بی اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کرا سکتے ہیں۔ طلبہ اپنے امتحانی فارم متعلقہ دستاویزات اور فیس وائوچرکے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کرا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایسے طلبا و طالبات جو 2013ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں، انہیں امتحانی فیس جمع کرانے کے علاوہ 3000 روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :