جامعہ کراچی، ایم فل، پی ایچ ڈی، ایم ایس اور ایم ڈی میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

منگل 18 جون 2019 23:55

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) ایم فل، پی ایچ ڈی، ایم ایس (سرجری) اور ایم ڈی (میڈیسن) میں داخلوںکے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 24 جون تک توسیع کردی گئی ہے۔ داخلہ ٹیسٹ کے لئے اہل امیدواروں کی فہرست 02 جولائی کو جامعہ کی ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی۔

(جاری ہے)

جامعہ کراچی کے رجسٹرارپروفیسرڈاکٹر سلیم شہزادکے اعلامیے کے مطابق داخلہ ٹیسٹ کے اہل امیدوار اپنے ایڈمٹ کارڈ 03 تا 12 جولائی تک متعلقہ شعبہ جات، سینٹر اور انسٹیٹوٹ سے حاصل کر سکتے ہیں جبکہ داخلہ ٹیسٹ اتوار 14 جولائی کو صبح 10 بجے ہوں گے جس میں شرکت کے لئے امیدواروں کو مقررہ وقت سے نصف گھنٹے قبل اصل شناختی کارڈ اور ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ ٹیسٹ کے مقام پر پہنچنا لازمی ہو گا۔

داخلہ ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروںکی فہرست ویب سائٹ پر 31 جولائی2019ء کو جاری کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ایسے طلبہ جن کی ڈگری ایچ ای سی سے منظور شدہ نجی یا غیر ملکی تعلیمی ادارے سے ہو، انہیں پرویژنل ایڈمیشن سے قبل ڈپٹی رجسٹرار (اکیڈمک) جامعہ کراچی سے ایکویلنس سرٹیفیکٹ حاصل کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :