جیل میں قید خواجہ سعد رفیق کے بھائی سلمان رفیق کو دل کا دورہ

سابق صوبائی وزیر کو دل میں تکلیف ہونے کے فوری بعد پی آئی سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی منگل 18 جون 2019 23:18

جیل میں قید خواجہ سعد رفیق کے بھائی سلمان رفیق کو دل کا دورہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار۔ 18جون2019ء) جیل میں قید خواجہ سعد رفیق کے بھائی سلمان رفیق کو دل کا دورہ، سابق صوبائی وزیر کو دل میں تکلیف ہونے کے فوری بعد پی آئی سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نیب کی حراست میں موجود خواجہ سعد رفیق کے بھائی سلمان رفیق کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سلمان رفیق کو دل میں شدید تکلیف کی شکایت ہوئی جس کے بعد انہیں فوری پی آئی سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پی آئی سی ہسپتال لاہور میں خواجہ سلمان رفیق کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے اور ان کے ابتدائی ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں۔