5.8 فٹ لمبے بالوں والی خاتون اپنا نام گینیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کرائیں گی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 18 جون 2019 23:57

5.8 فٹ لمبے بالوں والی خاتون اپنا نام گینیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کرائیں ..
پیرو سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے بال 5.8 فٹ لمبے ہیں۔ وہ اب اپنا نام گینیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کرائیں گی۔
نویمی الزبتھ رومیرو ہوامان کو پیرو کی روپانزل بھی  کہا جاتا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ جب سے وہ پیدا ہوئیں ہیں، تب سے ہی بال بڑھا رہی ہیں۔ اُن کا اپنا قد 5 فٹ ہے لیکن اُن کے بالوں کی لمبائی 5.8 فٹ ہو چکی ہے۔ اب اُن کے بال زمین کو چھوتے ہیں۔

(جاری ہے)

24 سالہ  کو اپنے بال دھونے، کنکھی کرنے اور جوڑا بنانے میں ایک گھنٹہ لگتا ہے۔
نویمی اب ارجنٹائن کی ایک خاتون کا ریکارڈ توڑنے کی وجہ سے اپنا نام گینیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کرائیں گی۔ ارجنٹائن کی خاتون کے بالوں کی لمبائی 4.99 فٹ  ہے۔
نویمی کا کہنا ہے کہ اُن خاندان کے لوگوں کے سر کے بال کافی لمبے ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :